• Taimur Chambers Plot # 10-D (WEST), Fazal-ul-Haq Rd, Islamabad
  • (+92) 51-2278134, (+92) 51-2278135
  • Taimur Chambers Plot # 10-D (WEST), Fazal-ul-Haq Rd, Islamabad
  • (+92) 51-2278134, (+92) 51-2278135

سوشل انٹرپرائزز قومی معیشت کی ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کرسکتا ہے

  • Friday, 10th Feb 2017
  • Nawaiwaqt
  • Islamabad
1

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سوشل انٹرپرائز معیشت کا ایک اہم شعبہ ہے جو مجموعی قومی معیشت کی ترقی میں انتہائی اہم کردارادا کر سکتا ہے۔ اسی اہمیت کا ادراک کرتے ہوئے حکومت نے آئیندہ بجٹ کے پیش نظر قومی اسمبلی میں اس پر گفتگو کا آغاز کر دیا ہے تاکہ شعبے کو معیشت کے مرکزی دھارے میں لایا جا سکے۔ اس امر کا اظہار قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات قیصر احمد شیخ نے ’سوشل انٹرپرائز کے لیے سفارشات‘ کے موضوع پر پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کے دوران پاکستان میں سوشل انٹر پرائز کے حوالے سے موجودہ پالیسیوں سے متعلق مفصل تحقیق پیش کی گئی ۔ تحقیق مےں غریب طبقات کے لیے سوشل انٹر پرائز کو¿جیسی سرگرمیاں شروع کرنے کی لاگت کو کم کرنے کی ضرورت پرزور دیا گیا۔قیصر احمد شیخ نے پیش کی جانے والی معروضات نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی اس شعبے کی ترقی کو اپنے ایجنڈا میں شامل کر لیا ہے اور قا¾مہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات اس حوالے سے تجاویز پر گفتگو کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا سوشل انٹرپرائز کو ترقی دینے کے لیے ایس ای سی پی کے اس شعبے سے متعلق قواعد کو آسان بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔